ابھرے،سلائی والے ویب بٹن

اس ٹیوٹوریئل میں ہم جدید انداز کے ویب بٹن بنائیں گے، جیسا کہ تصویر میں دکھایا گیا ہے

فائنل امیج

سب سے پہلے یہ دو چیزیں ڈاؤنلوڈ کریں

Rice Paper 2 at subtlepatterns.com 

اس پیٹرن کو ان-زپ کر کے، ڈبل کلک کریں، تاکہ یہ آپ کے فوٹوشاپ میں آجائے

gemicon.net icons used

اب فوٹوشاپ میں نیا ڈاکیومنٹ کھولیں اور بیک گراؤنڈ لیئر کو سلیکٹ کرکے پینٹ بکٹ ٹول کو سلیکٹ کریں،اس ٹول کو سلیکٹ کرنے پر آپکو مین مینو کے نیچے کچھ آپشن نظر آئیں گے یہاں سب سے پہلا آپشن فور گراؤنڈ نظر آئے گا اسکے ساتھ والے ایرو پر کلک کرنے سے آپکو پیٹرن کا آپشن نظر آئے گا اس پر کلک کریں پھر اسکے برابر والے ایرو کو کلک کرکے رائس پیٹرن کو سلیکٹ کریں اور پھر اپنے کینوس پر کلک کردیں اس طرح آپکے کینوس پر آپکا پیٹرن آجائے گا،جیسا کہ تصویر میں دکھایا گیا ہے

پیٹرن ایڈ کرنا

پیٹرن ایڈ کرنا

اب ایلپس ٹول سلیکٹ کرکے شفٹ کا بٹن دبائے رکھتے ہوئے سرکل بنائیں اور اس لیئر کو سرکل نام دیں،اب اس لیئر پر رایٹ کلک کرکے ڈوپلیکیٹ لیئر پر کلک کریں اب ایک اور لیئر نظر آئے گی اسکا نام سرکل کاپی ہوگا اب اس سرکل کاپی لیئر کو سلیکٹ کرکے موو ٹول سلیکٹ کریں اب مین مینو میں شو ٹرانسفارم کنٹرول پر کلک کردیں تو آپکے سرکل کے اطراف ایک سلیکشن آجائے گی اس سلیکشن کے کسی بھی ہینڈل پر کلک کیئے ہوئے سرکل کو چھوٹا کرلیں اب چھوٹے سرکل کو موو کرکے بڑے سرکل کے سینٹر میں لے آئیں اور اینٹر کا بٹن دبادیں اور ٹرانسفارم کو ان چیک  کردیں،جیسا کہ تصویر میں دکھایا گیا ہے

ایلپس بنانا

ایلپس بنانا

اب سرکل لیئر کو آؤٹر کا نام دیں اور سرکل کاپی لیئر کو انر کا نام دیں۔ اب آؤٹر لیئر کو سلیکٹ کریں اور اس پر رائٹ کلک کرکے بلینڈنگ آپشن میں گریڈیئنٹ اوورلے کا پینل کھولیں اور وہ تبدیلیاں لائیں جو تصویر میں دکھائی گئی ہیں اور لیئر پینل میں اسکی اوپیسٹی  اور فل کو %65 کردیں، اب اسٹروک کا پینل کھولیں اور اس میں بھی تبدیلیاں کریں جیسا کہ تصویر میں دکھایا گیا ہے اور او کے کا بٹن دبادیں

گریڈیئنٹ ایڈ کرنا

گریڈیئنٹ ایڈ کرنا

اسٹروک ایڈ کرنا

اسٹروک ایڈ کرنا

اب ہم انر لیئر پر کام شروع کریں گے۔انر لیئر کو سلیکٹ کریں اور اسکا کلر تبدیل کریں،جیسا کہ تصویر میں دکھایا گیا ہے

انر سرکل کا کلر تبدیل کرنا

انر سرکل کا کلر تبدیل کرنا

اب ہم گریڈیئنٹ ایڈ کریں گے، انر لیئر پر جاکر رائٹ کلک کریں اور گریڈیئنٹ پینل کھولیں اور مندرجہ ذیل ویلیوز اور کلر تبدیل کریں، جیسا کہ تصویر میں دکھایا گیا ہےاور او کے کا بٹن دبادیں

گریڈیئنٹ ایڈ کرنا

گریڈیئنٹ ایڈ کرنا

اب اسٹروک کا پینل کھولیں اور اس میں بھی یہ تبدیلیاں کریں جیسا کہ تصویر میں دکھایا گیا ہے اور او کے کا بٹن دبادیں

اسٹروک ایڈ کرنا

اسٹروک ایڈ کرنا

اب بیول اینڈ ایمبوز کے پینل میں آجائیں اور یہاں مندرجہ ذیل تبدیلیاں کریں اور او کے کا بٹن دبادیں

بیول اینڈ ایمبوز ایڈ کرنا

بیول اینڈ ایمبوز ایڈ کرنا

اب کونٹور کے پینل میں آکر کونٹور تبدیل کریں، جیسا کہ تصویر میں دکھایا گیا ہے اور او کے کا بٹن دبادیں

کونٹور ایڈ کرنا

کونٹور ایڈ کرنا

اب انر گلو کے پینل میں آکر مندرجہ ذیل تبدیلیاں لائیں اور اوکے کا بٹن دبادیں

انر گلو ایڈ کرنا

انر گلو ایڈ کرنا

اب ڈراپ شیڈو کا پینل کھول کر یہ ویلیوز اینٹر کریں جو تصویر میں دکھائی گئی ہیں اور او کے کا بٹن دبادیں

ڈراپ شیڈو ایڈ کرنا

ڈراپ شیڈو ایڈ کرنا

اب کچھ اس طرح کا امیج آپکے سامنے ہوگا

لیئر اسٹائلز کے بعد کا امیج

اب ہم ایک نئی لیئر بنائیں گے، لیئر پینل میں کریئیٹ آ نیو لیئر پر ایک بار کلک کریں تو آپکو نئی لیئر نظر آئے گی، اسکو ہم برش کا نام دیں گے، جیسا کہ تصویر میں دکھایا گیا ہے

نئی لیئر بنانا

اب اپنا فور گراؤنڈ کلر تبدیل کریں اب برش ٹول سلیکٹ کریں اور ٹول کے آپشنز میں آکر سافٹ برش سلیکٹ کریں اور مندرجہ ذیل تبدیلیاں کریں، جیسا کہ تصویر میں دکھایا گیا ہے

فور گراؤنڈ کلر اور برش ٹول

اب کی بورڈ پر کنٹرول کا بٹن دبائے رکھتے ہوئے انر لیئر کے ویکٹر ماسک تھمب نیل کو ایک بار کلک کریں ، اس طرح کرنے سے آپکے انر سرکل کے اطراف ایک سلیکشن آجائے گی ، اب سرکل کے اوپر کی طرف لیفٹ سائڈ پر کلک کردیں اس طرح آپکو انر سرکل کے کنارے پر ہلکا سا شیڈ نظر آئے گا ، جیسا کہ تصویر میں دکھایا گیا ہے

برش ٹول سے شیڈ ایڈ کرنا

برش ٹول سے شیڈ ایڈ کرنا

اب کچھ اس طرح کا امیج آپکے سامنے ہوگا

شیڈو ایڈ کرنے کے بعد

اب ہم سلائی کے نشان بنائیں گے ، اسکے لئے پہلے آپکوانر لیئر سلیکٹ کرکے ٹیکسٹ ٹول سلیکٹ کرنا ہوگا پھر ٹول کے آپشنز میں آکر ٹیکسٹ ٹائپ ایریئل سلیکٹ کریں اور باقی چیزیں بھی تصویر کے مطابق تبدیل کریں ، اب کرسر کو انر سرکل کے اوپر لیجاکر ایک بار کلک کریں ، یہاں آپکو ایک سلیکشن نظر آئے گی اب کی بورڈ پر مائنس کا بٹن دبادبا کر سلائی کے نشان بنالیں لیئر پینل میں ٹیکسٹ لیئر کو اسٹچ کا نام دیں جیسا کہ تصویر میں دکھایا گیا ہے

اب موو ٹول سلیکٹ کرکے شو ٹرانسفارم کنٹرول کو چیک کریں اور سلائی کے نشانات کو چھوٹے کرلیں تاکہ وہ انر سرکل کے اندر نظر آئیں ، جیسا کہ تصویر میں دکھایا گیا ہے

اب سلائی والی لیئر کو کلک کرکے کلک رکھتے ہوئے برش والی لیئر کے اوپر لے جائیں ، اب پم جیم آئیکن استعمال کریں گے جو کہ آپ پہلے ڈاؤنلوڈ کرچکے ہیں ، جیم آئیکنز کو فوٹو شاپ میں کھولیں اور مین مینو میں ونڈوز کے آپشن میں ارینج میں ٹائل پر کلک کردیں اس طرح جیم آئیکن اور آپکا ڈاکیومنٹ ایک ساتھ نظر آئے گا ، اب جو بھی آئیکن آپکو پسند آئے اسکو جیم آئیکن کے لیئر پینل میں کلک کرکے کلک رکھتے ہوئے اپنے سرکل پر لاکر چھوڑ دیں پھر موو ٹول سلیکٹ کرکے آئیکن کو سرکل کے بیچ میں لے آئیں

فائنل امیج

فائنل امیج

Advertisements

سوشل بٹن

مختلف بٹنز

ایک نیا ڈاکیومنٹ کھولیں۔ پھر راؤنڈڈ ریکٹ اینگل ٹول سلیکٹ کریں اور اوپر دیئے گئے آپشنز میں ریڈیئس 7 پکسلز کردیں اور ریکٹ اینگل بنائیں جیسا کہ تصویر میں دکھایا گیا ہے

راؤنڈڈ ریکٹ اینگل ٹول

راؤنڈڈ ریکٹ اینگل ٹول اور لیئر کا نام

اب ہم لیئر اسٹائلز ایڈ کریں گے ، سب سے پہلے ہم گریڈیئنٹ ڈالیں گے اسکے لئے لیئر پینل میں ریکٹ اینگل لیئر پر رائٹ کلک کریں اور بلینڈنگ آپشن میں آجائیں اور گریڈیئنٹ اوورلے پر کلک کریں آپکے سامنے گریڈیئنٹ اوورلے کا پینل کھل جائے گا اب تصویر میں دکھائے گئے کلر تبدیل کردیں باقی تمام ویلیوز وہی رہیں گی۔

گریڈیئنٹ ایڈ کرنا

گریڈیئنٹ ایڈ کرنا

اب ہم دوبارہ بلینڈنگ آپشن میں جاکر اسٹروک کا پینل کھولیں گے اور مندرجہ ذیل تبدیلیاں کریں گے

اسٹروک ایڈ کرنا

اسٹروک ایڈ کرنا

دوبارہ بلینڈنگ آپشن میں جاکر انر شیڈو ایڈ کریں گے اور مندرجہ ذیل تبدیلیاں لائیں گے

انر شیڈو ایڈ کرنا

انر شیڈو ایڈ کرنا

اب ہم ڈراپ شیڈو ایڈ کریں گے ، بلینڈنگ آپشن میں ڈراپ شیڈو کا پینل کھولیں اور مندرجہ ذیل ویلیوز تبدیل کریں اور او کے کا بٹن دبادیں۔

ڈراپ شیڈو ایڈ کرنا

ڈراپ شیڈو ایڈ کرنا

اب ٹیکسٹ ٹول سلیکٹ کریں اور ریکٹ اینگل میں جہاں ٹیکسٹ لکھنا ہے اس جگہ کو سلیکٹ کرکے مندرجہ ذیل تبدیلیاں کریں اور جو لکھنا چاہیں لکھیں اور اینٹر کا بٹن دبا دیں ( ہم یہاں لنکڈ ان کا سوشل بٹن بنا رہے ہیں اس لئے ہمنے یہاں ان لکھا ہوا ہے)۔

ٹیکسٹ لکھنا

ٹیکسٹ لکھنا

اب ہم ٹیکسٹ میں کچھ لیئر اسٹائل ایڈ کریں گے ، لیئر پینل میں ٹیکسٹ لیئر پر ریئٹ کلک کرکے بلینڈنگ آپشن میں آؤٹر گلو کا پینل کھولیں اور کلر اور ویلیوز میں مندرجہ ذیل تبدیلیاں لائیں

ٹیکسٹ میں آؤٹر گلو ڈالنا

ٹیکسٹ میں آؤٹر گلو ڈالنا

اب ہم ٹیکسٹ میں ڈراپ شیڈو ڈالیں گے ، بلینڈنگ آپشن میں ڈراپ شیڈو کا پینل کھولیں اور مندرجہ ذیل کلر اور ویلیوز تبدیل کریں

ٹیکسٹ میں ڈراپ شیڈو ڈالنا

ٹیکسٹ میں ڈراپ شیڈو ڈالنا

نوٹ: ہر لیئر اسٹائل ایڈ کرنے کے بعد او کے کا بٹن ضرور دبادیں۔

آخر میں کچھ اس طرح کا بٹن آپکے سامنے ہوگا

فائنل امیج

فائنل امیج

اسی طرح آپ کلر اور لیئر اسٹائلز میں معمولی تبدیلیاں لاکر اور بٹن بھی بنا سکتے ہیں جیسے نیچے دی گئی تصویر میں دکھائے گئے ہیں۔

مختلف بٹنز

اس طرح کے بٹن آپ بنا سکتے ہیں

download psd file
watch video tutorial

سمپل ویب 2.0 آئیکن

سمپل ویب 0۔2 آئیکن

سمپل ویب 0۔2 آئیکن

اس ٹیوٹورئیل میں ہم ایک جدید قسم کا آئیکن بنائیں گے۔ ہر فوٹوشاپ ٹیوٹورئیل کی طرح ایک نیا ڈاکیومنٹ کھولیں اور الیپس (سرکل) ٹول سلیکٹ کریں اور ایک سرکل بنائیں جیسا کہ تصویر میں دکھایا گیا ہے۔ نوٹ اگر آپ ایک ایسا سرکل بنانا چاہتے ہیں کہ جسکا ڈایامیٹر یکساں ہو، تو آپ کو شفٹ کی دباکر یہ سرکل بنانا ہوگا۔

آسان آئکن کا اسکرین 1

آسان آئکن کا اسکرین 1

اب سرکل لئیر پر رائٹ کلک کرکے بلینڈنگ آپشن میں آجائیں یہاں گریڈیئنٹ اوور لے پر کلک کریں اب ہم گریڈیئنٹ ایڈ کرینگے

1- اسٹائل تبدیل کرکے ریڈئیل کردیں

2- ریورس کریں

3ٓ- اسکیل کو ٪150 کردیں

4ٓ- گریڈیئنٹ کلر کو تبدیل کردیں

اور او کے کا بٹن دبادیں۔

سرکل کا گریڈیئنٹ

گریڈئنٹ کلر کو تبدیل کرنا

گریڈیئنٹ کلر 2

گریڈیئنٹ کلر 2

گریڈیئنٹ  سرکل

گریڈیئنٹ ایڈ کرنے کے بعد سرکل کا کلر ایسا ہوگا

اب گریڈیئنٹ اوور لے کے پینل کو کھلا رکھیں اور سرکل کے بیچ میں کلک کرکے کرسر کو سرکل کے اوپر کی طرف لے جائیں اس طرح کرنے سے بیچ کا ہلکا رنگ اوپر کی طرف چلا جائے گا اور کچھ اس طرح کا امیج آپکے سامنے آجائے گا اب او کے کا بٹن دبادیں۔

گریڈیئنٹ ڈائیریکشن

گریڈیئنٹ کی ڈائیریکشن تبدیل کرنا

اب دوبارہ سرکل لیئر پر رائٹ کلک کریں اور بلینڈنگ آپشن میں بیول اینڈ ایمبوز کا پینل کھولیں اور نیچے تصویر میں دکھائی گئی ویلیوز کے مطابق تمام ویلیوز تبدیل کریں اور او کے کا بٹن دبا دیں۔

بیول اینڈ ایمبوز

بیول اینڈ ایمبوز کی ویلیوز

اب دوبارہ سرکل لیئر پر رائٹ کلک کریں اور ڈوپلیکیٹ لیئر پر کلک کردیں اب اپکے سامنے نئی لیئر آجائے گی اسکو ہم نے سرکل کاپی نام دیا ہے۔

سرکل کاپی

لیئر پینل میں ڈوپلیکیٹ سرکل لیئر ، سرکل کاپی

سرکل کاپی لیئر کو سلیکٹ رکھتے ہوئے موو ٹول سلیکٹ کریں اور سرکل کو ری سائز کریں تاکہ ڈوپلیکیٹ سرکل تھوڑا چھوٹا ہوجائے

سرکل کاپی کو ری سائز کرنا

سرکل کاپی کو ری سائز کرنا

اب سرکل کاپی لیئر پر رائٹ کلک کرکے بلینڈنگ آپشن میں آجائیں اور بیول اینڈ ایمبوز کو ان چیک کریں اور اسٹروک کا پینل کھولیں اور فل ٹائپ کے لئے گریڈیئنٹ سلیکٹ کریں اور اسکے دونوں طرف سفید رنگ (FFFFFF#) رکھیں،جیسا کہ اوپر گریڈیئنٹ اوورلے میں بتایا گیا ہے اور باقی تمام ویلیوز نیچے دی گئی تصویر کے مطابق کردیں اور اوکے کا بٹن دبادیں۔

سرکل کاپی میں اسٹروک ڈالنا

اسٹروک کی ویلیوز

اب ہم ٹیکسٹ لکھیں گے اسکے لیئے ٹیکسٹ ٹول سلیکٹ کریں اور نیچے دکھائی گئی تصویر کے مطابق تبدیلیاں کریں۔ یہاں ہم نے جو فونٹ استعمال کیا ہے پی ٹی سینس یہ آپ گوگل ویب فونٹ سے بآسانی ڈاؤنلوڈ کرسکتے ہیں۔

ٹیکسٹ ٹول

ٹیکسٹ ٹول اور اسکے آپشنز

اب سرکل پر آکر اس جگہ کو سلیکٹ کریں جہاں ٹیکسٹ لکھنا ہے اور جو لکھنا چاہیں لکھیں ہم نے BUY لکھا ہے۔

ٹیکسٹ لکھنا

ٹیکسٹ لکھنا

اب ہم ٹیکسٹ میں کچھ افیکٹس ڈالیں گے۔ٹیکسٹ لیئر کو رائٹ کلک کریں اور بلینڈنگ آپشنز میں کلر اوورلے کا پینل کھولیں اور بلینڈ موڈ کے کلر ڈیفالٹ کو سفید کردیں اور اوکے دبادیں، پھر بلینڈنگ آپشن میں انر شیڈو کا پینل کھولیں اور اسمیں وہ ویلیوز تبدیل کریں جو نیچے دی گئی تصویر میں دکھائی گئی ہیں اور اوکے کا بٹن دبادیں۔

کلر اوورلے

کلر اوورلے میں ڈیفالٹ کلر تبدیل کرنا

انر شیڈو کی ویلیوز

انر شیڈو کی ویلیوز

فائنل امیج:

فائنل امیج

فائنل امیج

اس ٹیوٹورئیل کی وڈیو یہاں ملاحضہ فرمائیں، اور اس ٹیوٹورئیل کی فائل یہاں کلک کر کے ڈائونلوڈ کریں۔

اگر آپ کو کوئی دقت پیش آئے یا کوئی سوال درہیش ہو تو کمنٹ لکھ کر ہمیں آگاہ کریں۔

بنیادی ریکٹ اینگل، اور دیگر شیپ ٹولز

اس میں سب سے پہلے ہم ریکٹ اینگل بنانا سیکھیں گے۔ ایک نیا ڈاکیومنٹ کھولیں۔

اسکو بنانے کے لئے پہلے ٹول بار میں ریکٹ اینگل ٹول پر کلک کریں گے جیسا کے مندرجہ ذیل تصویر میں دکھایا گیا ہے۔

ریکٹ اینگل ٹول

ریکٹ اینگل ٹول: اس تصویر میں آپکو دیگر اور شیپس بھی نظر آرہے ہیں۔

اس کے بعد کینوس پر آکر کلک کریں اور ریکٹ اینگل بنائیں جیسا کہ مندرجہ ذیل تصویر میں دکھایا گیا ہے۔

ریکٹ اینگل اسکرین

ریکٹ اینگل اسکرین

بلکل اسی طرح آپ دیگر شیپس جیسا کہ سرکل، اسکوائر وغیرہ بھی بنا سکتے ہیں۔

وڈیو ٹیوٹوریئل ملاحضہ کریں۔ وڈٖیو میں دکھائے گئے ڈاکیومنٹ کو ڈائون لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فوٹوشاپ کا اسکرین

اس سبق کو شروع کرنے سے پہلے آپ نے نیا ڈاکیومنٹ کھولا ہوا ہو۔ اس ٹیوٹوریل کی وڈیو یہاں ملاحضہ کریں-

نیچے دی گئی تصویر پر آپ کو بہت ساری مختلف چیزیں نظر آرہی ہیں۔

مین اسکرین

مین اسکرین

فوٹوشاپ کا مین مینو

ونڈوز کے ہر پروگرام کی طرح اس اسکرین پر بھی سب سے اوپر مین مینو ہے۔

ٹول بار

ٹول بار

موو ٹول کے مزید کنٹرولز

موو ٹول کے مزید کنٹرولز، جو کہ صرف اس وقت نظر آئیں گے، جب آپ ٹول بار میں موو ٹول کو چنیں گے۔

پیش و پس منظر کے رنگ

پیش و پس منظر کے رنگ

Horizontal Ruler

Horizontal Ruler

Vertical Ruler

Vertical Ruler

Layers Panel

یہ لئیرز پینل ہے، اس میں آپ کو مختلف کنٹرولز ملیں گے، جیسا کہ لئیر کے Options اور لئیرز کے مینو

فوٹو شاپ میں نیا ڈاکیومنٹ بنانا

فوٹو شاپ کو کھولیں اور فائل کے مین مینو پر کلک کرکے نیو پر کلک کریں جیسے کہ مندرجہ ذیل تصویر میں دکھایا گیا ہے؛

فائل مینو

فائل مینو

اس کے بعد آپ کو ایک اور اسکرین نظر آئے گا، یہاں آپ کو کچھ تبدیلیاں لانی ہوں گی۔

نئی فائل کا اسکرین

اس نئے ڈاکیومنٹ کی چوڑائی 300 پکسلز ہوگی، لمبائی 200 پکسلز، باقی کی تفصیل بھی اس تصویر کے مطابق ہی ہوگی۔

ان تمام باتوں کا خیال رکھنے کے بعد او-کے کے بٹن کو دبادیں، جس کے ساتھ ہی ڈاکیومنٹ کھل جائے گا۔

فوٹوشاپ کا نیا ڈاکیومنٹ

فوٹوشاپ کا نیا ڈاکیومنٹ

غالن گمان یہ ہے کہ آپ کو اس تصویر میں دکھائے گئے فوٹو شاپ سے کچھ مختلف اسکرین نظر آئے گا، اس کی وجہ یہ ہے کہ میں نے، اپنے فوٹوشاپ ورک اسپیس کو اپنی سہولت کے اعتبار سے تبدیل کیا ہوا ہے، اگر آپ بھی اپنے ورک اسپیس کو اس بلاگ پر دی گئی تصاویر کے مطابق ڈھالنا چاہتے ہیں تو اس سبق کا مطالعہ کریں۔

پہلا سرخ نشان سفید رنگ کےحصے کی طرف اشارہ کررہا ہے یہ آپ کے اس نئے فوٹوشاپ ڈاکیومنٹ کا  کینوس ہے۔

دوسرا سرخ نشان نیلے رنگ کے حصے کی طرف اشارہ کررہا یے یہ آپ کے اس ڈاکیومنٹ کی  لیئرز کی لسٹ ہے۔ اس میں پہلے سے موجود ایک  لیئر ہے جسکا نام بیکگرائونڈ  ہے۔

نوٹ: ان تفصیلات پر عمل شروع کرنے سے پہلے تصدیق کرلیں کہ آپ نے گرافک ڈیزائنگ کی بنیادی ضروریات کا خیال رکھا ہے۔

اس کی وڈیو دیکھیں۔

http://www.screencast.com/t/xIsfQNs5hz

بنیادی ضروریات

گرافک ڈیزائنگ کے لئے ماہر افراد ایپل کمپیوٹر استعمال کرتے ہیں، مگر یہ کام ونڈوز پر بھی ہوسکتا ہے۔ گرافک ڈیزائنگ کے لئے یوں تو مختلف  سافٹ وئیر استعمال کئے جاسکتے ہیں، مگر ان تمام میں اڈوب کا فوٹو شاپ ذیادہ استعمال ہوتا ہے۔ ہر معاشرے کے کچھ اپنے حقائق ہوتے ہیں، جو دوسرے پر لاگو نہیں ہوسکتے، جیسا کہ ہمارے ملک میں ذیادہ تر ونڈوز ہی استعمال ہوتا ہے۔

آپ کے پاس کم از کم 4 مندرجہ زیل چیزوں کا ہونا ضروری ہے، اس کے بغیر آپ گرافک ڈیزائنگ کے اسباق پر کام نہ کرسکیں گے۔

Core 2 Duo, 1GB RAM

فوٹو شاپ، (میں نے تمام اسباق میں فوٹوشاپ سی-ایس 5 استعمال کیا ہے، اگرچہ آپ کے لئے خاص ورژن ضروری نہیں، مگر غالب گمان یہ ہے کہ اسطرح آپ کو اس بلاگ پر دئے گئے اسباق کی مشق میں انشا ُ اللہ آسانی ہوگی)

انگریزی زبان کی کم از کم اتنی معلومات کہ اس بلاگ میں استعمال کئے گئے الفاظ کو سمجھ سکیں اور اس کے علاوہ انٹرنیٹ پر موجود انگریزی زبان کے اسباق بھی پڑھ سکیں۔

انٹرنیٹ کا کنکشن

ان چار باتوں کے بعد آپ اگر اپنے فوٹوشاپ کے ورک اسپیس کو اس بلاگ پر شائع کی گئی تصاویر کے مطابق کرنا چاہیں تو، اس سبق کا مطالعہ کریں۔